1
0
Wednesday 29 Apr 2015 23:10

امام کعبہ کا دورہ پاکستان، صرف مخصوص طبقہ پر نظر کرم کیوں۔؟

امام کعبہ کا دورہ پاکستان، صرف مخصوص طبقہ پر نظر کرم کیوں۔؟
رپورٹ: ایس اے زیدی

امام کعبہ جناب شیخ خالد الغامدی پاکستان کے اہم دورہ اور مشن پر موجود ہیں، اپنے اس دورہ کے دوران انہوں نے تادم تحریر کئی حکومتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ محترم شیخ صاحب نے پاکستان کے کئی علمائے کرام اور مذہبی رہنماوں کو بھی شرف زیارت بخشا، تاہم قابل غور پہلو یہ ہے کہ امام صاحب کی ان ملاقاتوں کا مرکز صرف ایک خاص مکتب فکر کی مذہبی شخصیات رہیں، امام کعبہ نے کسی اہل تشیع شخصیت تو درکنار کسی اہلسنت (بریلوی) مذہبی رہنماء یا عالم دین سے بھی ملنا گوارہ نہ کیا، جس پر پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان سنی تحریک سمیت مختلف جماعتوں نے ردعمل بھی ظاہر کیا، یمن جنگ کے بعد امام کعبہ کی پاکستان آمد نیک شگون ثابت ہوسکتی تھی۔

اگر امام صاحب یہاں آکر بلاتفریق مسلک مذہبی رہنماوں سے ملاقاتیں کرتے اور اس مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے، یمن کو علاقائی مسئلہ قرار دیکر پاکستان سے مختلف ممالک میں وفود بھیجنے کا مطالبہ کرتے، فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے تو اس کے دور رس اور انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوسکتے تھے، تاہم شیخ مہمان ایک خاص منصوبہ کے تحت سرزمین پاکستان پر اترے، انہوں نے صرف اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، پاکستانی مذہبی رہنماوں کیساتھ بیٹھے تو اس میں بھی فرقہ وارانہ عینک نہ اتار سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کے دورہ پاکستان کے دوران کئی مولویوں کو عمرے کے نام پر سعودی ٹکٹ ملے، تو کئی مدارس پر نظر کرم کی گئی، بعض مذہبی جماعتوں کیساتھ وعدے ہوئے اور ہدایات دی گئیں، حکومتی سطح پر کچھ پیغامات پہنچائے گئے تو کچھ منصوبہ بندیاں بھی ہوئیں، پاکستانی عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کی کوششیں ناکام نظر آئیں تو بعض جگہوں سے پروٹوکول بھی نہ ملا، اگر یہ کہا جائے کہ امام کعبہ شیخ خالد خامدی اپنے ارادوں میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے تو غلط نہ ہوگا، اور صرف ایک مخصوص مذہبی طبقہ سے میزبانی کروانا بھی پاکستان کے باشعور عوام کو ہرگز پسند نہ آیا۔
خبر کا کوڈ : 457415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
یہ سرکاری فرقہ واریت ہے۔
ہماری پیشکش