0
Friday 19 Jun 2020 02:15

کراچی کے 6 اضلاع کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ، تفصیلات جاری

کراچی کے 6 اضلاع کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ، تفصیلات جاری
رپورٹ: ایس ایم عابدی

عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد کراچی کے 6 اضلاع کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور محکمہ صحت کے افسران کے تعاون سے لاک ڈاؤن پر موثر عملدرآمد کروا رہے ہیں اور ان علاقوں میں تمام ضروری اشیاء کی فراہمی میں مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہرِ قائد میں لاک ڈاؤن کے فیصلے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ صحت، حکومت سندھ اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد کراچی کے مخصوص علاقوں میں 18 جون سے لے کر 2 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، کراچی کے متعدد علاقوں میں 15 روز تک نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کے لئے گزشتہ 18 مئی کی شام 7 بجے سے عملدرآمد ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت کی متعین کردہ انتظامی حدود کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں کورنگی ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، ملیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 2 میں مخدوم بلاول سوسائٹی، قیوم آباد، اے اور بی ایریا، اللہ والا ٹاون، ناصرکالونی، پی اینڈ ٹی کالونی دارالالسلام سوسائٹی شامل ہیں جبکہ لانڈھی ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 9 میں واقع علاقوں میں 36 بی ایریا نزد رحمانیہ مسجد اسٹریٹ تک، عوامی کالونی، امام بارگاہ ولی اسرار ایریا اور پاور ہاؤس ایریا کو بند کیا جائے گا۔ ملیر ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر ایک میں معین آباد فیز 3، ایس آئی 3/35 ماڈل کالونی، جعفر باغ اور ناصر اسکوائر شامل ہیں۔ شاہ فیصل ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر 7 میں ملت ٹاؤن، الفلاح سوسائٹی اور ملیر ہالٹ جبکہ یونین کونسل نمبر 9 میں سی اے اے کالونی، کینٹ بازار اور اولڈ اقبال آباد شامل ہیں۔ کراچی کے ضلع جنوبی میں یوسی کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں بزرٹہ لائن اور ڈولی کھاتہ، یونین کونسل کھارادر نمبر 3 میں لی مارکیٹ، یونین کونسل صدر 8 میں برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، مین صدر اور اردو بازار میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ یونین کونس فیز 6 میں خیابان بدر، اور خیابان محافظ جبکہ یونین کونسل لیاری میں آگرہ تاج-2 اور بہار کالونی شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں گلشن ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ گلشن ٹاون میں یونین کونسل نمبر 1 میں محمد علی سوسائٹی، یونین کونسل نمبر 2 بہادرآباد اور بلاک 14، یونین کونسل نمبر چار عیسیٰ نگر، یونین کونسل نمبر 6 13 اے اور سی، یونین کونسل 7 گلشن جمال، یونین کونسل نمبر 8 میں 13- ڈی/II، یونین کونسل نمبر 9 میں بلاک 7، یونین کونسل 10 میں بلاک 14، 15، 11، گلستان جوہر بلاک نمبر 2 اور یونین کونسل نمبر 12 میں سچل گوٹھ اور رابعہ پیٹل، یوسی نمبر 13 صفورہ گوٹھ اور یونین کونسل نمبر 14 میں روفی لیک ڈرائیو ان اور گلستان جوہر بلاک 13 شامل ہیں۔ جمشید ٹاؤن میں یوسی نمبر 6 میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 طارق روڈ اور بلاک 6، یونین کونسل نمبر 7 میں پی ای سی ایچ ایس بلاک اور بلاک چھ، یونین کونسل 8 میں بالٹی محلہ، یونین کونسل 10 میں مارٹن کوارٹرز اور فاطمہ جناح کالونی، یونین کونسل 11 میں جمات خانہ، جہانگیر روڈ، کوارٹرز نمبر 02، جہانگیر روڈ نمبر01، تین ہٹی اور بجلی گرانڈ شامل ہیں۔

کراچی کے ضلع غربی یونین کونسل نمبر 5 سونگل میں گلشن معمار اور خدا کی بستی فیز 2، یونین کونسل نمبر (3) اسلام نگر میں نیول کالونی، سیکٹر 4، یونین کونسل نمبر 5 سعیدآباد میں میں ایریا 5 جی، 5 جے، اے 3، سیکٹر 4، یونین کونسل 4 میٹروول میں بلاک 3، یونین کونسل 6 فرنٹیر کالونی میں سیکٹر 4 اور 5 نزد مالاکنڈ ہسپتال، اسماعیلی کوارٹرز اور یونین کونسل نمبر 6 (غازی آباد میں کرسچن کالونی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ضلع ملیر کی 7 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ یونین کونسل نمبر 3 کیٹل کالونی میں روڈ نمبر 09، تمام کمرشل مارکیٹ علاقہ، گلشن حدید نمبر 6 میں فیز ون اور ٹو میں کمرشل مارکیٹ کا تمام علاقہ، یونین کونسل نمبر 5 جعفرطیار میں جناح اسکوائر، کمرشل مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

علاوہ ازین یونین کونسل نمبر 1 میں مظفر آباد میں ڈی ایریا (مرکزی کمرشل مارکیٹ کے 50 بستروں کے ہسپتال سے 52 ونگ پاکستان رینجرز ونگ تک) اولڈ ایریا (مین کمرشل مارکیٹ روڈ) جیکب لائن (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)، مجید کالونی سیکٹر ایک اور دو (مین کمرشل مارکیٹس) اور مظفر آباد رہری روڈ میں (مین کمرشل مارکیٹ ہسپتال اسپتال چورنگی سے حسن چورنگی تک) میں لاک ڈاؤن ہوگا۔ یونین کونسل نمبر 3 داد چورنگی سے 89 پیٹرول پمپ کی جانب مین کمرشل مارکیٹس، یونین کونسل نمبر 4 قائد آباد میں مین قائد آباد، گوشت گلی، مرغی خانہ مین کمرشل مارکیٹ، مجید پان والا علاقہ نزد موبائل مارکیٹ اور تمام موبائل مارکیٹس بند رہیں گی۔ کراچی کے ضلع وسطی میں گلبرک میں جوہر آباد کے مخصوص علاقوں، نارتھ کراچی میں باب غازی اپارٹمنٹ سیکٹر11- ای، نارتھ کراچی کی چند گلیوں اور انارکلی مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 869495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش