0
Thursday 11 Feb 2021 20:22

امریکہ بحری آئل ٹینکروں کو روک رہا ہے

امریکہ بحری آئل ٹینکروں کو روک رہا ہے
اداریہ
آل سعود اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے بحری محاصرے میں مزید شدت پیدا کر دی ہے، اسی تناظر میں یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب جن ہوائی اڈوں کو یمن کے خلاف جارحیت اور اس ملک کے خلاف محاصرے کے لئے استعمال کر رہا ہے، وہ ہوائی اڈے یمنی فوج کی جوابی کارروائی کے لئے قانونی طور پر یمنی مسلح افواج کے نشانے پر ہیں۔ ادھر یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بھی اپنے ملک کے خلاف سعودی ہوائی اڈوں کے استعمال پر تاکید کرتے ہوئے اس ایئرپورٹ کو استعمال کرنے والی تمام ایرلائنز کو خبردار کیا ہے۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تمام ایرلائنز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ سعودی ہوائی اڈوں کا استعمال نہ کریں، اس لئے کہ ان ہوائی اڈوں کو یمن کے خلاف جارحیت اور اس ملک کے خلاف محاصرے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے اور اسی بنا پر یہ ہوائی اڈے یمنی فوج کی جوابی کارروائی کے لئے یمنی مجاہدین کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے یمن کے دفاع اور جارح ملکوں کے خلاف استقامت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن اس جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کا خواہاں ہے، لیکن جنگ کو یکطرفہ طور پر بند نہیں کیا جا سکتا۔ قابل ذکر ہے کہ کہ ابہا ایئرپورٹ پر یمنی فورسز کے مبینہ ڈرون حملوں سے آل سعود پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا کے صارفین نے "امریکہ بحری آئل ٹینکروں کو روک رہا ہے" کا ٹرینڈ  چلا دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے صارفین کی طرف سے سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے تیل بردار بحری جہازوں کو روکے جانے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

صارفین نے تاکید کی ہے کہ ان بحری جہازوں کو روکا جانا بحری قزاقی اور کھلی جارحیت نیز بین الاقوامی دہشت گردی کے مترادف ہے، جس کا ارتکاب امریکہ اور اس کی حمایت سے سعودی اتحاد کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ ان صارفین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے کا فوری طور پر نافذ کریں۔ ان صارفین نے اسی طرح دنیا کے تمام حریت پسندوں نے اپیل کی ہے کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت جاری رکھنے والے ملکوں پر دباؤ ڈالیں۔ یمن کی حمایت کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہا ہے، اب دیکھیں آل سعود کب عقل کے ناحن لیتی ہے اور اس جارحیت کو روکنے کے لئے عملی قدم اٹھاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 915699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش