0
Friday 15 Nov 2013 20:24

کراچی عاشورہ

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر انتظام دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمد ہوا، اس دوران علم، ذوالجناح اور تعزیے بھی برآمد ہوتے رہے، جلوس میں علمائے کرام کے علاوہ خواتین اور بچے اور مرد بھی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پرانی نمائش سے ہوتا ہوا ایمپریس مارکیٹ اور پھر تبت سینٹر پہنچا جہاں جلوس کے شرکا نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نماز ظہرین ادا کی، نماز ظہرین کی امامت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کی۔ جلوس کے شرکا راستے بھر سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نوحہ خوانی کرتے رہے، اس موقع پر لوگوں کی سہولت کے لئے جگہ جگہ پانی، شربت اور دودھ کی سبیلیں اور طبی کیمپ قائم کئے گئے تھے جبکہ کئی مقامات پر لنگر اور نذر و نیاز کی تقسیم کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 321294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش