0
Friday 15 Nov 2013 21:02

نماز عشق

اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت تبت سینٹر کے مقام پر نماز ظہرین کا انتظام کیا گیا۔ نماز باجماعت کی امامت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجۃ السلام و المسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کی۔ اس موقع پر علمائے کرام سمیت شرکاء کی بہت بڑی تعداد نے نماز ظہرین ادا کی۔ شرکاء نے نماز کی ادائیگی کے دوران لبیک یا حسین (ع) کے نعرے بلند کئے اور اس عزم کا اظہار کیا آج کی کربلا میں بھی عاشقان امام حسین (ع) حق کے راستے پر چلتے ہوئے یزیدیت کو رسوا کریں گے۔ اس موقع پر دستہ امامیہ کے صاحب بیاض احمد ناصری نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے، جبکہ آئی ایس او کے رہنما آل علی نے شرکائے نماز سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، لہٰذا ہم ہمیشہ کربلا کے حقیقی پیغام کو زندہ رکھیں گے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ہر فرمان پر لبیک کہنے کیلئے میدان میں حاضر رہیں گے۔ بعدازاں شرکائے نماز نے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 321305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش