اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے سندھ کے ضلع خیرپور میں فکرِ شہید حسینیؒ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ میر مقصود علی ڈومکی، علامہ علی بخش ساجدی، علامہ محمد نقی حیدری اور مرکزی صدر اے ایس او حبدار علی حیدری نے خطاب کیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں اصغری کارکنان و سینئرز نے شرکت کی۔