0
Wednesday 31 Oct 2018 03:48

حیدرآباد، اربعین واک

اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر حیدرآباد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اربعین واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی،  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما غلام سرور سومرو اور حسن علی سجادی نے خصوصی شرکت کی، اربعین واک مرکزی امامیہ ٹرسٹ لطیف آباد سے بعد نماز ظہرین شروع ہوئی جو کہ حیدرآباد کی مرکزی شاہراہوں سے ہوتی ہوئی حیدر چوک پہنچی جہاں سے واک کے شرکاء مرکزی جلوس چہلم میں شامل ہوگئے۔ اربعین کے جلوس میں مجلس عزا بھی منعقد کی گئی جس سے حجتہ السلام مولانا جبران حیدر نے خطاب کیا، جلوس میں مرد حضرات اور خواتین سمیت کمسن بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پسند علی رضوی نے کہا کہ اربعین حسینی کے سلسلے میں بین الاقوامی اربعین واک نجف تا کربلا سے ہمیں عزاداری امام حسین علیہ السلام کی مثالی عزاداری ملتی ہے، جس میں تمام رنگ و نسل، مذہب و عقائد کے لوگ شامل ہوتے ہیں اور اپنے عقائد کے مطابق امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اصغریہ علم و عمل تحریک نے اربعین حسینی واک کربلا سے متاثر ہوکر پاکستان میں اس طرز عزاداری واک کو فروغ دیتے ہوئے سندھ بھر میں مثالی عزاداری کا انتظام کیا ہے، جس میں تمام رنگ و نسل، مذہب و عقائد کے لوگ بلاتفریق شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 758690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش