0
Thursday 21 Mar 2019 22:25

پاراچنار، جشن مولود کعبہ

  • پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

    پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں جشن مولود کعبہ امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، جس کے لئے منعقدہ دو روزہ جلسے میں ڈسٹرکٹ کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں بمناسبت 13 رجب المرجب یوم پیدائش امام علی علیہ السلام نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دو روزہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احسان اللہ محسنی علامہ راہیب حسین، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی علیہ السلام کی شخصیت کسی بیان کا محتاج نہیں، علی وہ ہستی ہے کہ جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شانہ بشانہ رہ کر بے پناہ تکالیف سہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہر مشکل میں اپنے بھائی علیؑ کو بلاتے، جہاں بڑے بڑے پہلوانوں کے پاؤں اکھڑ جاتے، وہاں علیؑ اپنی بے پناہ شجاعت کے سبب سرخرو ہوجاتے، جنگ خیبر اور باب خیبر علیؑ کے ہاتھوں فتح ہوجانا اس کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں علیؑ جتنے سخت تھے، اس کے برعکس عام زندگی میں علیؑ کی نرمی مثالی تھی۔ علماء کرام نے کہا کہ آج مسلمانوں کی نجات اور کامیابی سیرت امیر المومنین اپنانے ہی میں مضمر ہے۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ کرم کے سیکرٹری حاجی سردار حسین نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کرم میں بالیش خیل کا مسئلہ حل کئے بغیر امن ناممکن ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کرم کے لئے ٹل میں ججز کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں ان ججز کی تعیناتی میں کوئی چیز مانع نہیں، لہذا ان ججز کو فوری طور پر پاراچنار میں تغنیات کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 784490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش