1
0
Monday 13 Jan 2020 02:35

تہران، پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات

  • پاکستانی وزیر خارجہ کی تہران میں وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے اہم ملاقات

    پاکستانی وزیر خارجہ کی تہران میں وفد کے ہمراہ ایرانی صدر سے اہم ملاقات

اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، لیکن خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران امریکا کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے حالیہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف ایرانی صدر کے سامنے رکھتے ہوئے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین گہرے، تاریخی، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان، ایران کے ساتھ ان تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں، خطہ مزید کشیدگی اور کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت اور پرزور تائید پر وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر حسن روحانی کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے خطے میں قیام امن کیلئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہونے والے حالیہ روابط کی تفصیلات سے بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کر رہے ہیں، ایران کے بعد اب وہ سعودی عرب روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام بھی موجود ہیں۔   
خبر کا کوڈ : 838098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

قریشی کا ایران دوره اور اس کا ہمارے آداب کے خلاف سردار شهید سلیمانی کی تعزیت تک نه کرنا، الزام خان کی اندهی حمایت کرنے والوں کے منه پر طماچه ہے!!!!
منتخب
ہماری پیشکش