0
Wednesday 15 Jan 2020 11:09

اسلام آباد، مردہ باد امریکہ کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کی جانب سے 12 جنوری کو پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں ’’مردہ باد امریکہ اجتماع‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا، اجتماع میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ سمیت شیعہ سنی رہنماوں نے شرکت کی اور پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی سازشوں اور جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کی پرزور انداز میں مذمت کی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سابق آرمی چیف نے کھل کر امریکہ کی اصلیت کو بے نقاب کیا۔ اس حوالے سے عوامی حلقے تحریک بیداری اُمت مصطفی کے اس اقدام کو سراہا رہے کہ انہوں نے ایک ایسے اجتماع کا اہتمام کیا جس کی بدولت جہاں اتحادِ اُمت کو فروغ ملا، وہیں اسلام دشمنوں کے چہروں سے بھی نقاب الٹ گئی۔ یقیناً جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے اُمت مسلمہ کو متحد کر دیا ہے اور یہ حقیقت اب آشکار ہو چکی ہے کہ حاج قاسم سلیمانی ایران ہی نہیں بلکہ پوری اُمت مسلمہ کے مدافع تھے۔
خبر کا کوڈ : 838550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش