اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر کوئٹہ کے مختلف مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے گورنر ہاؤس میں عید کی نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ مدرسہ گلپائیگانی ہزارہ ٹاؤن، ہزارہ عیدگاہ علمدار روڈ اور کوئٹہ کے دیگر مختلف مقامات پر عید کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔