0
Tuesday 12 Oct 2021 21:40

مقبوضہ کشمیر، اتحاد اہلسنت کانفرنس کا انعقاد

  • مقبوضہ کشمیر میں اتحاد اہلسنت کانفرنس میں علماء کرام کا اتحاد ملت پر زور

    مقبوضہ کشمیر میں اتحاد اہلسنت کانفرنس میں علماء کرام کا اتحاد ملت پر زور

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ (اسلام آباد) میں نوجوانان اہلسنت والجماعت کے اہتمام سے ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’اتحاد اہلسنت والجماعت کانفرنس‘ منعقد ہوئی، جس میں سو سے زیادہ علماء کرام، مشائخ و نعت خواں حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حضرات علی (ع) کے ولایت کُل ہونے کی وضاحت کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف السیف الجلی علی منکر ولایت علیؑ (اعلان غدیر) پر وارد ہونے والے اشکالات کا ازالہ کیا گیا۔ مقررین نے یک زبان ہوکر کیا کہ اہل بیت رسول (ص) اور غدیر کا اعلان ہمارا ایمان ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہم کشمیر کے اہلسنت والجماعت ایسے عناصر کا منھ توڑ جواب دیں گے جو ہماری صفوں میں مقدسات اسلامی کے حوالے سے شک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یک روزہ کانفرنس میں مذہبی اسکالرز اور علمائے کرام نے بعض مذہبی امور پر تقسیم کی حکمت عملی اور عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف متحد ہوکر لڑنے کا عزم کیا۔

علماء کرام نے بلاامتیاز ان کوششوں کے خلاف لڑنے کا عزم کیا جن کا مقصد عوام میں بڑھتے ہوئے اتحاد اور ہم آہنگی کو بگاڑنا ہے۔ انہوں نے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی سرپرستی سے لطف اندوز ہونے والی کچھ قوتیں عوام کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ علماء کرام نے وحدت امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنے دشمن کے خلاف صف آراء ہونا چاہیئے، داخلی مسائل کو مل بیٹھ کر حکمت علمی کے ساتھ حل کرنا چاہیئے، علماء کرام کو جزوی مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیئے اور عام لوگوں کو ان مسائل میں الجھنا نہیں چاہیئے۔ کانفرنس میں شریک مقررین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلمانوں کو بہت اہم مسائل درپیش ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کی مخالفت میں الجھے ہوئے ہیں۔ مولانا اویس قادری نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مصروف دور میں علماء کرام کی یہ تعداد یہاں جمع کرانا ایک اہم پیشرفت ہے، علماء کرام نے اس کانفرنس میں شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر علماء کرام کا تعاون ایسے ہی جاری رہا تو آئندہ بھی ایسی کانفرنسز منعقد ہوتی رہیں گی اور شرپسند عناصر کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 958392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش