0
Monday 25 Oct 2021 15:30

گلگت، سیرت النبی (ص) کانفرنس

  • گلگت میں جشن میلاد صادقین کی تصویری جھلکیاں

    گلگت میں جشن میلاد صادقین کی تصویری جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے زیر اہتمام 17 رب الاول یوم ولادت باسعادت رسول پاک حضرت محمد ﷺ کے سلسلے میں مرکزی امامیہ جامع مسجد میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے رسول پاک ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔ حضور ﷺ کی ذات اقدس مسلم اقوام کیلئے نقطہ اتحاد ہے، مسلمان آپﷺ کی سیرت پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ صیہونی استعمار مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کیلئے بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے، افغانستان میں اسلامی ریاست کا قیام کیلئے انقلابی اسلامی ایران رول ماڈل ہے۔ ان خیالات کا اظہار علمائے کرام علامہ شیخ عباس وزیری، الواعظ فدا علی ایثار، مولانا عبد السمیع، سید اختر حسین رضوی، بلال حسین، جمشید خان دکھی، اورنگ زیب ایڈوکیٹ، انور جمیل، شیخ کرامت، شیخ شرافت حسین و دیگر مقررین نے مرکزی امامیہ جامع مسجد میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سب سے زیادہ اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، مسلمانوں کے درمیان اتحاد کیلئے رسول پاک ﷺ کا اسوہ حسنہ ہی کافی ہے۔ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جس طرح ہم نے 12 ربیع الال منایا تھا، اسی جوش و جذبے سے ہم نے 17 ربیع الاول منا کر ثابت کیا کہ ہم سب مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق قائم ہے، امت واحدہ کیلئے سیرت النبی ﷺ ہی واحد راستہ ہے، ہمیں اسوہ رسول پاکﷺ اپناتے ہوئے خود کو سچے عاشقان رسول ثابت کرنا ہے، جس کیلئے ایک دوسرےے جذبات کا احترام کریں، برداشت اور صبر سے کام لیں، امت مسلمہ کی بقا اتفاق و اتحاد میں مضمر ہے۔ علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ہفتے وحدت کو قومی سطح پر منانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک پاکستان میں بسنے والے مسلم امت میں پہلے سے زیادہ انداز میں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے میں مدد مل سکے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام ایک سچا دین ہے، ہمیں اپنے پیارے رسول پاک ﷺ کے بتائے ہوئے اسوہ حسنہ پر عملدرآمد کرنا ہے آپس کے اختلافات کو باہم رضامندی اور صبر سے کم سے کم اور ختم کر سکتے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے قیام کیلئے ہم صیہونی طاقتوں کے ایجنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے عملی میدان میں کوشش کریں، استعمار کے جانب سے مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے مختلف ذرائع سے بھاری رقوم کے ذریعے سرمایہ کاری کو ناکام بنانا ہے، یہ سازش تب ناکام ہوگی جب ہم سب مسلمان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مسلمانوں کی مشترکات کیلئے جدوجہد کریں، استعمار کے جانب سے مسلم دنیا کو مشکلات اور مسائل میں الجھانے اور استحکام کے خلاف اقدامات پر مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 960321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش