0
Sunday 5 Dec 2021 22:48

پاراچنار میں شہداء پیواڑ کے چہلم کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ 23 اکتوبر کو جنگل میں بیدردی سے شہید ہونے والے پیواڑ کے 11 شہداء کی یاد میں آج مورخہ 5 دسمبر بروز اتوار ان کا چہلم منایا گیا، جس میں کرم بھر کے علماء، فضلاء، تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے نمائندوں، قومی عمائدین، بچوں، بوڑھوں، تنظیمی جوانوں، ایم این اے اور ایم پی اے کے نمائندگان، خود ایم پی اے سید اقبال میاں کے علاوہ کرم کے اہم لیڈران علامہ سید عابد الحسینی اور پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے بھی شرکت کی۔ اجتماع سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی، مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری، سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، علامہ مزمل حسین، ایم پی اے سید اقبال میاں، ریٹائرڈ کیپٹن علی اکبر، علی زئی قوم کے مشر سابق کونسلر حاجی اصغر حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 967035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
good job
ہماری پیشکش