0
Thursday 30 Jun 2022 22:53

گلگت، اسیروں کی رہائی کیلئے دھرنا تیسرے روز بھی جاری

گلگت، اسیروں کی رہائی کیلئے دھرنا تیسرے روز بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ گلت میں سانحہ 13 اکتوبر کے 14 اسیروں کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کیپٹن ضمیر عباس شہید چوک پر دیئے گئے دھرنے میں اسیروں کے خانوادے اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ جمعرات کے روز قائد ملت جعفریہ گلگت سید راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ دھرنے کے شرکا نے اسیروں کی رہائی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف اسیروں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربراہی میں جمعرات کے روس اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا جس میں چودہ سالوں سے قید اسیروں کی رہائی کے معاملے پر غور کیا گیا۔ تاہم اپیکس کمیٹی کے اس اہم اجلاس کا اعلامیہ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1002030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش