0
Friday 1 Jul 2022 01:28

ایرانی و قطری سربراہان مملکت کی ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی و قطری سربراہان مملکت کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ آج شب قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں خطے کے اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والے اہم واقعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی قنا کے مطابق اس گفتگو میں دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور اسے مزید مضبوط و موثر بنانے کے رستوں پر بھی غور کیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے مغربی ممالک و امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف لگائے گئے حالیہ بے بنیاد الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مذاکرات کے دوران مغرب کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی بے بنیاد الزام تراشی ثابت کرتی ہے کہ یہ ممالک سنجیدہ و حقیقی مذاکرات کے تقاضوں کے پابند نہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی دوحہ مذاکرات کے اختتام پر قطری ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرجمن آل ثانی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1002072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش