0
Saturday 2 Jul 2022 23:33

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد واصل جہنم

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد واصل جہنم
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
خبر کا کوڈ : 1002366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش