0
Sunday 3 Jul 2022 23:28

لنڈیکوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق

لنڈیکوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں قربانی کیلئے جانور خریدتے ہوئے دو فریقین آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید قرباں کیلئے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران کئی ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک بازار کے قریب مویشی منڈی میں جانور خریدتے ہوئے دو فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے خونیں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ تصادم کے دوران دو فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش