اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد صرف فوج کے ذیلی اداروں ہی نے نہیں اٹھائے بلکہ لاپتہ افراد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پاس بھی ہوسکتے ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، ان شاء اللہ ٹھوس حل کی طرف جائیں گے اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔