0
Wednesday 21 Sep 2011 10:57

امریکہ پاکستان کی تباہی کیلئے امداد دے رہا ہے،ہمیں امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے، عمران خان

امریکہ پاکستان کی تباہی کیلئے امداد دے رہا ہے،ہمیں امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے، عمران خان

لندن:اسلام ٹائمز۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے حکمرانوں کو امداد ملکی تباہی کیلئے دے رہا ہے، پاکستان شاید پہلا اتحادی ملک ہے جہاں امریکہ ڈرون کے ذریعے بمباری کر رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی، امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف نام نہاد جنگ سے علیحدگی اختیار کی جائے، 2012ء کے الیکشن میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے، پیر کو وہ برطانوی اخبار ”گارڈین“ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں امریکی امداد ملک کو تباہ کررہی ہے، کیونکہ یہ امداد پاکستان کی معاونت کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے کٹھ پتلی حکمرانوں کو ملک کو تباہ کرنے کیلئے دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی پیسے پر اپنے ہی عوام کیخلاف اپنی ہی فوج کو استعمال کررہی ہے، ہمیں چاہیے کہ امریکی جنگ سے علیحدگی اختیار کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ٹیکس چوری پاکستان کے دوبڑے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیکس دہندگی کی شرح دنیا میں کم ترین سطح 9 فیصد پر ہے۔ اگرہم بھارت کی طرح اس شرح کو 18 فیصد پر لے جائیں تو معاشی مسائل ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 2012ء کے الیکشن میں تحریک انصاف ضرور کامیابی حاصل کرے گی اور کوئی بھی طاقت ہماری جماعت کو کامیابی سے نہیں روک سکتی۔

خبر کا کوڈ : 100307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش