0
Wednesday 21 Sep 2011 11:30

ٹونی بلیئر اور کرنل قذافی کی خفیہ ملاقاتیں منظر عام پر آگئیں

ٹونی بلیئر اور کرنل قذافی کی خفیہ ملاقاتیں منظر عام پر آگئیں
 دوبئی:اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار "دی سنڈے ٹیلیگراف" نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے لاکر بی بمبار کی رہائی کے لیے 2 مرتبہ لیبیا کے سابق مرد آہن کرنل معمر قذافی سے ملاقات کی۔ کرنل قذافی کی اقتدار سے بیدخلی کے بعد ان کے رہائشی کمپاونڈ سے ملنے والی دستاویزات کے حوالے سے برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ 2007ء میں وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے و الے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے جون 2008ء اور اپریل 2009ء میں کرنل قذافی سے ملاقاتوں کی خاطر لیبیائی جیٹ طیارہ استعمال کیا۔ یاد رہے کہ ٹونی بلیئر نے کرنل قذافی کو اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے پر آمادہ کرنے کی خاطر مارچ 2004ء میں پہلی مرتبہ لیبیا کا دورہ کیا تھا۔ ان کے کامیاب دورے کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کو "ڈیل ان ڈیزرٹ" کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 100313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش