0
Monday 1 Aug 2022 16:36

ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی انتقال کر گئے

ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی گذشتہ شب انہتر 69 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔  وہ سینیٹ آف پاکستان میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ آپ جامعہ اہل بیت اور جامعہ الکوثر سے منسلک رہے۔ وہ مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی کے معاون خاص و دست راست تھے۔ انھوں نے تفسیر الکوثر سمیت بہت سی کتابوں کی تدوین کی۔ وہ ایڈیٹنگ کے شعبے میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ انھوں نے سوگواروں میں بیوہ، چار صاحبزادے سید محمد علی رضوی، علامہ سید محمد حسن رضوی، سید محمد حسین رضوی، سید محمد سجاد رضوی اور ایک صاحبزادی چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ جامع امام صادق اسلام آباد میں علامہ شیخ شفاء نجفی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

علامہ شیخ محسن علی نجفی، سید ثاقب اکبر، علامہ امین شہیدی، سید امتیاز علی رضوی، دوست احباب اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ انھیں ایچ 8 قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے انتقال پر علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیخ محمد شفاء نجفی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر، مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی اور حزب جہاد کے سربراہ آغا مرتضیٰ پویا، ایمز کے سربراہ سید امتیاز علی رضوی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سید اظہر علی رضوی کے انتقال کو دینی اور علمی حلقوں کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش