0
Saturday 6 Aug 2022 16:55

کوئٹہ، ہارٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے عملے پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنیکا الزام

کوئٹہ، ہارٹ اینڈ جنرل ہسپتال کے عملے پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنیکا الزام
اسلام ٹائمز۔ ہارٹ اینڈ جنرل ہسپتال (مناف ہسپتال) کوئٹہ میں ایک خاتون نے عملے کی جانب سے خواتین کیساتھ بے ہوشی کی حالت میں جنسی ہراسگی کا الزام لگایا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں ایک لڑکی کوئٹہ کے ہارٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں شور مچاتے اور روتے ہوئے عملے اور انتظامیہ پر جنسی ہراسگی کا الزام لگاتے ہوئے دیکھی اور سنی جا سکتی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی روتے ہوئے دعویٰ کر رہی ہے کہ بے ہوشی کی حالت میں انتظامیہ نے اسے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون ویڈیو میں یہ دعویٰ بھی کرتے ہوئی سنی جا سکتی ہے کہ ہارٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں تمام خواتین کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال ویڈیوز سے متعلق کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ نہ ہسپتال انتظامیہ اور عملے کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش