0
Sunday 7 Aug 2022 20:44

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو منافقت کی سیاست پر کمال حاصل ہے، ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو منافقت کی سیاست پر کمال حاصل ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو منافقت کی سیاست پر کمال حاصل ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کہتے ہیں کہ انہیں عدم اعتماد سے پہلے پرائم منسٹر شپ کی آفر ہوئی، جس سے وزارت خزانہ نہ چل سکی وہ وزیراعظم بننے کیلئے خود کو پیش کررہا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہ محمود کے بعد اب اسد عمر بھی وزیراعظم ہونے کی خواب دیکھنے لگے ہیں، فواد چوہدری کو پاکستانی ایئر اسپیس استعمال کرنے پر اعتراض ہے مگر امریکی فنڈز پر سیاست کرنے پر فخر ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ کو منافقت کی سیاست پر کمال حاصل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی اداروں کے خلاف پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر مہم چلا رکھی ہے اس کا ان کو حساب دینا ہوگا، انہیں شہدا کی قربانیوں کا احترام کرنے کے بجائے ان کےخلاف مہم جوئی پر شرم آنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1008086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش