0
Wednesday 10 Aug 2022 21:33

فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے میں بیرونی قوتیں شامل ہیں، طاہر اشرفی

فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے میں بیرونی قوتیں شامل ہیں، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ مولانا حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ قوم مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے، فوج اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تقسیم پیدا کرنے میں بیرونی قوتیں شامل ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے اپنی حدود سے بہت زیادہ تجاوز کیا ہے، شہباز گل کے بیانیے کے ساتھ اس کی اپنی پارٹی بھی کھڑی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اور پاکستان کے ہر فرد نے اس کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہداء پر بات کی اس سب کی تحقیق ہونی چاہیے، سیاست کریں لیکن سیاسی کارکنوں کو خیال ہونا چاہیے کیا کہہ رہے ہیں، کیا کر رہے ہیں۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کل ہمارے اقلیتی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دن منایا جائے گا، اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری ذمے داری ہے
خبر کا کوڈ : 1008521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش