0
Thursday 11 Aug 2022 20:57

چین کی دوغلے پن سے سلامتی کونسل کا نظام ناکام ہورہا ہے، بھارت

چین کی دوغلے پن سے سلامتی کونسل کا نظام ناکام ہورہا ہے، بھارت
اسلام ٹائمز۔ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے چھوٹے بھائی عبد الرؤف اصغر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندی عائد کرنے کی تجویز پر چین کے ویٹو سے ناراض بھارت نے آج اس پر الزام لگایا کہ چین کے ’دوغلے پن‘ اور ’دوہری کردار‘، سے نہ صرف دہشتگردی کے خلاف جنگ بلکہ سلامتی کونسل کا کام بھی ناکام ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بدھ کو 1267 پابندیوں کی کمیٹی میں جیش محمد کے نمبر 2 لیڈر عبدالرؤف اصغر پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تھی، جس کا شریک تجویز کنندہ امریکہ بھی تھا، لیکن چین نے اسے تکنیکی بنیاد پر ویٹو کرکے منظور نہیں ہونے دیا جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر تمام 14 ارکان قرارداد کے حق میں رہے۔ عبدالرؤف اصغر کو 1999ء میں انڈین ایئر لائنز کے طیارے کو ہائی جیک کرنے 2001ء میں پارلیمنٹ پر حملے اور 2015ء میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کی سازش میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش