0
Monday 15 Aug 2022 21:11

فوج چاہتی ہے کہ سیز فائر معاہدہ ہمیشہ قائم رہے، اوپیندر دویدی

فوج چاہتی ہے کہ سیز فائر معاہدہ ہمیشہ قائم رہے، اوپیندر دویدی
اسلام ٹائمز۔ شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سرحدوں پر ملی ٹینٹوں کی 100 فیصد دراندازی کو کبھی نہیں روکا جا سکتا ہے۔ کپواڑہ کے علاقے کیرن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی کو روکنے اور پُرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کے لئے عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کے لئے سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی 100 فیصد دراندازی سرحدوں پر کبھی نہیں رک سکتی لیکن اب اگر ملی ٹینٹ دراندازی کے وقت کہیں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کا سراغ لگایا جاتا ہے اور بعد میں کثیر سطحی حفاظتی حصار کی وجہ سے انہیں مار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی فضا قائم ہوئی جبکہ عام لوگوں کو اس سے کافی ریلیف ملا اور ہماری کوشش رہی ہے کہ سیز فائر کا معاہدہ ہمیشہ قائم رہے۔

پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات وہ کچھ غلط کام کرتے ہیں جس سے وہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب یہ احساس ہوگیا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا اسی لئے وہ اسے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ سرحدی سیاحت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ اب ہمیں ان علاقوں کو پھول اور ترقی دینا ہے کیونکہ یہ قدرتی حسن سے مالا مال ہیں اور سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہ ہم کیرن جیسے علاقوں کو سیاحت کے نقشے پر لائیں گے تاکہ لوگ دور دور سے یہاں آئیں۔
خبر کا کوڈ : 1009302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش