0
Monday 15 Aug 2022 22:27

کراچی کی اصل آبادی پر سمجھوتہ، نئی مردم شماری میں دھاندلی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمن

کراچی کی اصل آبادی پر سمجھوتہ، نئی مردم شماری میں دھاندلی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کی اصل اور حقیقی آبادی پر کوئی سمجھوتہ اور نئی مردم شماری میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، کراچی کی آبادی کو پورا گنا جائے اور جو جہاں رہتا ہے اسے وہیں کا رہائشی شمار کیا جائے، نئی مردم شماری ڈیجور (Dejure) بنیادوں پر کرانے کے بجائے دنیا بھر میں رائج ڈی فیکٹو (Defacto) اسٹینڈرڈ کے تحت کرائی جائے اور کراچی کی حقیقی آبادی کی بنیاد پر ہی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی اور وسائل فراہم کئے جائیں، جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک ہر شہری اور یہاں رہنے والے ہر زبان بولنے والوں کی تحریک ہے، کراچی کو اس جائز اور قانونی حق ملے گا تو ہر شہری کو اس کا حق ملے گا اور سب کے مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع شرقی کے دورے کے دوران چیپل سٹی صفورا گوٹھ میں ایک بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، جماعت اسلامی کی کامیابی شہر میں تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے، جس طرح نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے دور میں شہر میں تعمیر و ترقی کی مثالیں قائم کی گئی تھیں اسی طرح کراچی میں ہمارا میئر ہوگا تو تعمیر و ترقی کا سفر از سر نو شروع کیا جائے گا، ہم ایم کیو ایم کے میئر کی طرح صرف اختیارات و وسائل کی کمی کا رونا رونے کے بجائے عوام کی خدمت کریں گے اور عوام کو مایوس کرنے اور عوامی مینڈیٹ کا سودا کرنے کے بجائے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اہل کراچی کا جائز اور قانونی حق لیں گے، کراچی سے مینڈیٹ لینے والوں نے حکومت حاصل کرنے کے بعد کراچی کے لئے عملاً کچھ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1009329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش