0
Tuesday 16 Aug 2022 16:55

ریلوے ٹریک بہہ جانیکی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

ریلوے ٹریک بہہ جانیکی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، ڈپٹی کمشنر سبی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی نے اپنے بیان میں حالیہ بارشوں سے ریلوے ٹریک کے بہہ جانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک بہہ گیا ہے، یہ خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ ریلوے ٹریک کی جانب آنے والے پانی کا رخ تبدیل کرکے دوسری جانب کر دیا گیا ہے، تاکہ ریلوے ٹریک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریک پر پانی کو نکالنے کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ فوری نوعیت کے اقدامات کر رہی ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے کسی حادثے سے بچنے کے لئے عارضی طور پر ٹرین سروس معطل کیا گیا ہے۔ ریلوے ٹریک سے مکمل پانی نکالنے کے بعد ریلوے حکام ٹریک کو چیک کرکے ٹرین سروس کو فوری بحال کردینگے۔ ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے متاثرہ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1009477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش