0
Sunday 28 Aug 2022 22:00

یمنی پارلیمنٹ کی ایندھن لانیوالے جہازوں پر سعودی اتحاد کے قبضے کی مذمت

یمنی پارلیمنٹ کی ایندھن لانیوالے جہازوں پر سعودی اتحاد کے قبضے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ آج یمن کی قومی نجات حکومت کے ایوان نمائندگان نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے لئے پٹرول اور ڈیزل لے جانے والے بحری جہازوں پر قبضے کی مذمت کی ہے۔ یمنی پارلیمان (مجلس شوریٰ) نے سعودی اتحاد کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات لے جانے والے بحری جہازوں پر قبضے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ بندی کے معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی اجازت کے باوجود الحدیدہ بندرگاہ پر ایندھن کا تیل لے جانے والے بحری جہازوں کے داخلے کو روکنا جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں، تمام کنونشنز، بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس بیان میں یمنی عوام کو مشکلات میں ڈالنے اور جارح سعودی اتحاد کے جرائم کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ان اقدامات سے یمن کے ہسپتال، ڈائیلاسز سینٹرز، نوزائیدہ بچوں کے لئے نگہداشت وارڈ اور پانی کے ذخائر کے لئے ضروری ایندھن کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔

مذکورہ بالا پارلیمنٹ نے امن و امان کی مدعی حکومتوں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کو جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں بالخصوص الحدیدہ بندرگاہ میں ایندھن بردار بحری جہازوں کے داخلے اور صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے دوبارہ پروازوں کو شروع کرنے پر عمل درآمد کروائے۔ یمن کی قومی نجات حکومت کی اسٹیٹ آئل ریگولیٹری اتھارٹی کے ترجمان "عصام المتوکل" نے گذشتہ روز خبر دی کہ امریکی سربراہی میں جارح سعودی و اماراتی اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات لے جانے والے "تیارا" نامی جہاز کو اقوام متحدہ کے داخلے کے اجازت نامے کے باوجود قبضے میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1011551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش