0
Monday 26 Sep 2011 01:44

پاک فوج اور آئی ایس آئی اس امید پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں کہ غیر ملکی فوجیں جلد از جلد افغانستان سے نکل جائیں، بروس ریڈل

پاک فوج اور آئی ایس آئی اس امید پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں کہ غیر ملکی فوجیں جلد از جلد افغانستان سے نکل جائیں، بروس ریڈل
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس سروس آئی ایس آئی کے خیال میں عالمی اتحادی افغانستان سے بھاگ رہے ہیں اسی لیے وہ اشتعال انگیز حملوں کے ذریعے مغربی قوتوں کے افغانستان سے جلد از جلد انخلاء کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق عہدیدار بروس ریڈل نے روزنامہ دی ڈیلی بیسٹ میں اپنے ایک تحریر میں کہی۔ بروس ریڈل کے مطابق امریکا نے آئی ایس آئی اور ناٹو فورسز پر حالیہ حملوں اور کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے کو جوڑ دیا ہے۔ بروس ریڈل نے خیال ظاہر کیا کہ طالبان نے سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کو آئی ایس آئی کی قیادت کے ایماء پر یا شاید ہلکے اشارے پر قتل کیا ہو گا۔ بروس ریڈل نے لکھا ہے کہ پاکستانی افسران نے جو یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ناٹو پر فوقیت حاصل ہے اپنے افغان ایجنٹوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے حملے اس طرح منظم کریں جس سے امریکا کیلئے جنگ جیتنا ممکن نہ رہے اور ناامیدی پیدا ہو اور وہ اس امید پر یہ سب کچھ کر رہے ہیں کہ غیر ملکی فوجیں جلد از جلد افغانستان سے نکل جائیں۔

خبر کا کوڈ : 101520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش