0
Monday 26 Sep 2011 19:59

راما فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مہدی شاہ

راما فیسٹیول کے انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مہدی شاہ
استور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع استور میں راما فیسٹیول کی کامیابی پر پورے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارباد پیش کرتا ہوں کہ جس طرح امن اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم رکھتے ہوئے دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راما فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے بعد سٹی صدر محمد علی کے گھر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راما فیسٹیول کی پہلی مرتبہ کامیابی سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا، انشاءاللہ اب سالانہ جولائی اور اگست کے درمیان راما فیسٹیول ہو گا اور انشاءاللہ راما فیسٹیول آئندہ پوری تیاری کے ساتھ ملکی سطح پر گلگت بلتستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر منایا جائے گا۔ راما پولوگراونڈ کا نام تبدیل کر کے شہید ذوالفقار علی بھٹو پولو گراونڈ رکھنے کا اعلان کرتا ہوں، انشاءاللہ شہید ذولفقارعلی بھٹو گراونڈ کو شایان شان طریقے سے بنایا جائے گا، آج استور میں لوگوں کی تعداد خاص طور پر ہزاروں خواتین کو دنیا کے بلند ترین مقام پر دیکھتے ہوئے مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے، لوگوں کا جذبہ قابل تحسین تھا۔ انہوں نے کہا کہ راما فیسٹیول میری ذاتی دلچسپی اور مشیر سیاحت سعدیہ دانش کی خواہش اور استوری عوام کی اپیل پر میں نے منظور کیا۔
خبر کا کوڈ : 101622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش