0
Wednesday 28 Sep 2022 23:41

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں دو تہائی کی کمی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں دو تہائی کی کمی
اسلام ٹائمز۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف دو دن باقی ہیں اور ریٹرنز جمع کرانیوالوں کی تعداد گزشہ سال کے مقابلے میں 2 تہائی کم ہے۔ تاجر تنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم ایف بی آر کو گزشتہ سال کی نسبت ایک تہائی ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں۔ ملک بھر سے تاحال صرف 13 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو سکے ہیں، گزشتہ سال مجموعی طور پر 40 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔ گزشتہ سال کی نسبت ایف بی آر کو تاحال 26 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

آل پاکستان انجمن تاجران سمیت تاجر تنظیموں نے حکومت سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر رکھی ہے۔تاجر تنظیموں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے حالات خراب ہیں، اس لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔ تاجر رہنماں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٹیکس نظام کو بہتر بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1016655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش