0
Saturday 1 Oct 2022 14:39

موصل کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاری شروع

موصل کو داعش کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاری شروع
اسلام ٹائمز۔ عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور سیکورٹی فورسز اور عراقی فوج نے موصل کے جنوبی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے صوبہ نینویٰ کے موصل شہر کے جنوب میں واقع "الحضر" علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عراقی فوج کے ساتھ ایک بڑے مشترکہ آپریشن کے آغاز کی خبر دی ہے۔ المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی 21ویں، 25ویں اور 44ویں بریگیڈ کی افواج نے انٹیلی جنس فورسز، فوج اور عراق کی داخلی سلامتی کے ادارے کے ساتھ مل کر داعش کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے سرچ یہ آپریشن شروع کیا ہے۔

"الحضر" علاقے کی پاکسازی کا آپریشن کل سے شروع ہو گیا ہے۔ عراقی انٹیلی جنس آرگنائزیشن نے کل اطلاع دی تھی کہ داعش کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد عراقی فوج کے F-16 لڑاکا طیاروں نے داعش دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں داعش کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ان حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی یونٹ کے دستے پاکسازی کے لئے علاقے میں داخل ہوئے اور اس دوران کئی بارودی سرنگیں بھی دریافت کی گئیں اور انہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ عراقی انٹیلیجنس آرگنائزیشن کے مطابق آپریشن اب بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش