0
Sunday 2 Oct 2022 19:22

علامہ شبیر میثمی کی ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کی شہادت پر تعزیت

علامہ شبیر میثمی کی ذاکر اہلبیتؑ نوید عاشق کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئے امام زمانہ (عج)، علامہ سید ساجد علی نقوی اور شہید کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹھے پٹھاناں میں مجلس پڑھ رہے تھے کہ دہشت گرد کیمرہ مین کے بھیس میں مجلس عزا کے اندر آیا اور نوید عاشق کے خطاب کے دوران فائرنگ کر دی، جس سے نوید عاشق بی اے شدید زخمی ہوگئے، انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1017271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش