0
Sunday 2 Oct 2022 23:55

بلدیاتی الیکشن ضمنی انتخابات سے قبل 16 اکتوبر کو کرائے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن

بلدیاتی الیکشن ضمنی انتخابات سے قبل 16 اکتوبر کو کرائے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے کسی بھی فرار کا موقع نہں دیا جائے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات، ضمنی انتخابات سے قبل 16 اکتوبر کو کرائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیو ایم اے جناح روڈ پر جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ”ورکرز کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جب جب بلدیاتی انتخابات قریب آتے رہے، سندھ حکومت مسلسل انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرتی رہی، سندھ حکومت کبھی بارش اور کبھی سیلاب کا بہانہ بنا کر انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکمران ٹولے کے خلاف اٹھیں اور بلدیاتی انتخابات میں حکمران پارٹیوں کو مسترد کرکے جماعت اسلامی کو کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ریفرنڈم میں بھی عوام سے بھرپور رابطہ ہوا ہے، رابطہ عوام مہم کو مزید تیز کیا جائے گا، جماعت اسلامی کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کی جدوجہد مسلسل کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش