0
Monday 3 Oct 2022 16:16

امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ گھناؤنا مذاق کررہی ہے، صائمہ ندیم

امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ گھناؤنا مذاق کررہی ہے، صائمہ ندیم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق ایم این اے اور جنرل سیکریٹری و ویمن ونگ پاکستان صائمہ ندیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ملک و قوم کیساتھ گھناؤنا مذاق کر رہی ہیں، پی ڈی ایم کا اقتدار سنبھالنے کا مقصد اپنے کرپشن کیسز ختم کرانا تھا، معیشت کو سنبھالنا پی ڈی ایم جماعتوں کی بس کی بات نہیں ہے، 13 جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد کو ملک و قوم سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کیا تھا، امپورٹڈ حکومت میں ایک سے بڑھ کر ایک نا اہل بیٹھا ہوا ہے، امپورٹڈ حکومت نے معیشت کوبہت بری طرح تباہ کردیا، شریف اور زرداری خاندان 35 سالوں سے قوم کو بیوقوف بنا کر اقتدار پر قابض ہیں، نواز شریف دوبارہ اقتدار ملنے کی امیدیں لگائیں، نواز شریف کو قوم کو اتنا درد ہے تو پاکستان واپس آئیں۔
خبر کا کوڈ : 1017396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش