0
Tuesday 27 Sep 2011 01:41

چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدرارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق چینی نائب وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس ميں چینی نائب وزیراعظم نے خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ صدرارتی ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان نے معاشی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کے کئي معاہدوں پر بھي دستخط کئے ہيں، چین پاکستان میں 250 ملین ڈالر کی امداد سے ترقیاتی منصوبے شروع کرے گا، ترجمان کے مطابق چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماوں کی ملاقات میں باہمی تعاون، خطے کی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں وزیر دفاع چوہدری احمد مختار، وزیرداخلہ رحمان ملک اور وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی شریک تھے۔
قبل ازیں پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے چینی نائب وزیراعظم کی پاکستان کی اعلی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں انہون نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات میں حالیہ کشیدگی کا معاملہ زیر بحث آیا، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 101817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش