0
Friday 21 Aug 2009 09:55

پاکستان میں ڈرون طیاروں کی تیاری شروع

پاکستان میں ڈرون طیاروں کی تیاری شروع
کامرہ:پاکستان نے اٹلی کے تعاون سے جدید حربی ڈرون(بغیر پائلٹ طیارے) یو اے وی کی تیاری شروع کر دی۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس بورڈ کے چیئرمین ایئر مارشل فرحت حسین خان نے جمعرات کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی )میں یو اے وی منصوبے کا افتتاح کیا۔ فالکو کے نام سے ڈرون طیارہ کامرہ پی اے سی میں تیار کیا جائے گا اسے سپلیکس گلیلیو اٹلی نے ڈیزائن کیا ہے اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ مشترکہ طور پر تیار کریں گے ۔ پی اے سی کے چیئرمین ایئر مارشل فرحت حسین نے اس موقع پر کہا کہ بغیر پائلٹ پرواز کر نے والے طیاروں کی پاکستان میں تیاری فوجی پیداوار کی صنعت میں خود انحصار ی کی طرف سے ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر گذشتہ دو سال سے دن رات محنت کی جا رہی تھی۔ انہوں نے اس پروجیکٹ پر کام کر نے والے انجینئروں کی کاوشوں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون طیاروں کی پیداوار سے پاک فضائیہ کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور پاکستانی جدید ڈرون طیارے تیار کر نے والے ملکوں میں شامل ہو جائے گا۔ پہلے فالکو یو اے وی کی مشترکہ پیداوار کا آغاز مستقبل قریب میں متوقع ہے۔

خبر کا کوڈ : 10184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش