0
Friday 21 Aug 2009 09:07

میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملہ، بچوں خواتین سمیت 15 جاں بحق

میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملہ، بچوں خواتین سمیت 15 جاں بحق
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں امریکی ڈرون حملے میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت15 افراد ہلاک اور 5 گھر تباہ ہو گئے۔ حملے کے بعد طالبان نے فورسز کی چوکیوں پر حملے کئے۔ جوابی کارروائی میں 3 طالبان مارے گئے۔ کئی علاقوں پر ڈرون طیاروں نے نچلی پروازیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق میرانشاہ سے 2 کلومیٹر دور ڈانڈے درپہ خیل علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 3 بجکر 50 منٹ پر ڈرون طیارے نے طالبان کے شبہ میں افغانستان کے صوبہ خوست سے تعلق رکھنے والے 3 افغان خاندانوں حاجی گل داد، حاجی زین اللہ جان اور حاجی بلال کے تین گھروں پر 2میزائل داغے جس سے پانچ بچوں اور 2 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ حملے میں ان تینوں خاندانوں کے علاوہ 2 اور قریبی گھر بھی تباہ ہو گئے۔ میران شاہ حمزونی سمیت مختلف علاقوں میں امریکی ڈرون طیاروں کی نیچی سطح پر پروازیں جاری ہیں۔ امریکی میزائل حملے کے بعد شدت پسندوں نے میران شاہ ایئربیس کے قریب سکیورٹی فورسز کی قائم کردہ چیک پوسٹ اور مین چیک پوسٹ، کالونی چیک پوسٹ اور غلام خان روڈ چیک پوسٹ پر بیک وقت حملہ کر دیا جس پر فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی اور 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 10175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش