0
Wednesday 28 Sep 2011 00:55

فوجی یا معاشی کارروائی کی صورت میں پاکستان جواب کا حق رکھتا ہے، اس دفعہ امریکی ہیلی کاپٹر بچ کر نہیں جائیں گے، جاوید اشرف قاضی

فوجی یا معاشی کارروائی کی صورت میں پاکستان جواب کا حق رکھتا ہے، اس دفعہ امریکی ہیلی کاپٹر بچ کر نہیں جائیں گے، جاوید اشرف قاضی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے آل پارٹیز کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، چئیرمین جاوید اشرف قاضی نے کہا ہے کہ اس دفعہ امریکی ہیلی کاپٹر آئے تو بچ کر نہیں جائیں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ کمیٹی نے آئی ایس آئی پر لگائے جانے والے الزامات کی مذمت بھی کی۔ اجلاس میں وزارت دفاع اور خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اشرف قاضی کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ حالات بہت سنجیدہ ہیں۔ امریکہ میں الیکشن کا سال ہے، جنگ میں کوئی کامیابی نہ ملنے پر الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں۔ امریکہ نے کوئی فوجی یا معاشی کارروائی کی تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، اس دفعہ امریکی ہیلی کاپٹر آئے تو وہ سرپرائز نہیں ہو گا اور نہ ہی وہ بچ کر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 102027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش