0
Tuesday 27 Sep 2011 19:41

پاک سرزمین پر امریکی کارروائی ملکی خودمختاری کیخلاف تصور کی جائیگی، گیلانی

پاک سرزمین پر امریکی کارروائی ملکی خودمختاری کیخلاف تصور کی جائیگی، گیلانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم گیلانی نے خبر دار کیا ہے کہ پاک سرزمین پر امریکی کارروائی ملکی خودمختاری کے خلاف تصور کی جائے گی۔ رائٹرز کو انٹرویو میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حقانی گروپ کو ٹارگٹ کرنے کے نام پر کسی بھی قسم کی امریکی کارروائی پاکستان کی خود مختاری کے خلاف تصور کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے منفی پیغامات سے پاکستانی عوام میں مزید امریکا مخالف جذبات پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ منفی پیغامات کی وجہ سے عوام کو سمجھانا انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خودمختار ملک ہے اور امریکا کو کیسے حملہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے سول جوہری معاہدہ بھی امریکا مخالف جذبات میں اضافے کا باعث ہے۔ امریکا کو پاکستان کے ساتھ برابری کا رویہ اختیار کرنا چاہیے اور پاکستان سے بھی ایسا ہی معاہدہ کرنا چاہیے۔ 
خبر کا کوڈ : 101934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش