0
Thursday 29 Sep 2011 10:39

اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث قاری شکیل گروپ کا دہشتگرد ایوان صدر کی عقبی پہاڑیوں سے گرفتار

اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث قاری شکیل گروپ کا دہشتگرد ایوان صدر کی عقبی پہاڑیوں سے گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث قاری شکیل گروپ کے ایک دہشتگرد کو ایوان صدر کے عقبی پہاڑوں سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات اسلام آباد پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے کر رہے ہیں اور ان تحقیقات میں اسلام آباد پولیس نے پہلے ہی علی خٹک نامی دہشتگرد کو اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے، جس سے اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی تھیں اور اس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں سکیورٹی اداروں نے ایوان صدر کے قریب مارگلہ پہاڑیوں پر واقعہ لوحی دندی سے ایک مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے مبینہ دہشت گرد کا تعلق قاری شکیل گروپ سے ہے اور تحقیقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 102344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش