0
Saturday 22 Aug 2009 14:01

ممبئی حملے: بھارت نے مزید شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے

ممبئی حملے: بھارت نے مزید شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے
بھارت نے ممبئی حملوں سے متعلق مزید شواہد پاکستان کے حوالے کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے بھارتی سیکرٹری خارجہ سے بھارت کے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ممبئی حملوں سے متعلق مزید شواہد شاہد ملک کے حوالے کر دیے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے وزارت خارجہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فراہم کردہ شواہد میں کالعدم جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت بھی موجود ہیں جو ان پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت ایک عرصہ سے پاکستان سے حافظ سعید پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان کا موقف تھا کہ پہلے ان کے خلاف شواہد فراہم کیے جائیں۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستان کو پہلے بھی ممبئی حملوں سے متعلق کافی شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں لیکن پاکستان نے ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 10256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش