0
Wednesday 23 Nov 2022 02:49

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کی منسوخی کی افواہوں کی تردید کر دی۔ انہو ں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکیہ کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف فریگیٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے جمعے کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز  شریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش