0
Wednesday 23 Nov 2022 21:25

کے پی حکومت کا مغوی کان کنوں کی رہائی کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ

کے پی حکومت کا مغوی کان کنوں کی رہائی کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کی رہائی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کان کنوں کے اغواء سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آفیشل خط بھی لکھا، خط کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ سے 6 کان کن اغواء کیے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔ شانگلہ کے کان کن مائنز کی تین مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے، اغواء کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ کوئلے کے مالکان کے ساتھ مالی اور دیگر تنازعات تھے، کمپنیوں اور نتیجتاً کارکنوں کو بھی بلیک میلنگ کے طور پر اغواء کیا۔

کمپنیاں نہ تو غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور نہ ہی کارروائی، متاثرین کے اہل خانہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ 13 نومبر کو بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغواء کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچھ اور ایک کا قلعہ عبداللّٰہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش