0
Saturday 26 Nov 2022 22:29

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی اے این پی رہنماوں سے ملاقات

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی اے این پی رہنماوں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ولی باغ چارسدہ میں صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان سے ملاقات کی، گورنر حاجی غلام علی نے اے این پی کی حمایت پر صوبائی صدر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نومنتخب گورنر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک، اراکین صوبائی اسمبلی شکیل بشیر خان عمرزئی اور سلطان محمد خان، رکن مرکزی کمیٹی سیدمعصوم شاہ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ کے معاملات اور ملکی سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1027060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش