0
Monday 28 Nov 2022 20:38

ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، خرم شیر زمان

ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، یہ اپنی کوششوں کو دہراکر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم معاہدے کی یادہانی کیلئے آصف زرداری کی منت سماجت کررہی ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا شمار اب نہ تین میں نہ تیرا میں ہوتا ہے، یہ اپنی کوششوں کو دہرا کر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ جس کے آگے التجائیں کررہے ہیں وہ بھی جلد سندھ سے نکالا جائے گا، معاہدے پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس بنیاد ہونی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس بنیاد کے نام پر مہاجر بیساکھی بھی اب نہیں رہیں، دونوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست سے خوفزدہ ہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عوام جانتے ہیں اتحادی حکومت کی ہر غلط پالیسی میں ایم کیو ایم پیش پیش ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش