0
Thursday 1 Dec 2022 11:24

چین نے بھارت کو امریکا کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا

چین نے بھارت کو امریکا کیساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ چین نے بھارت کو امریکا کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں پر خبردار کر دیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کو بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکہ مشقوں پر تحفظات ہیں۔ بھارت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امریکا کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا تو چین کے ساتھ اس کے باہمی اعتماد میں اضافہ نہیں ہو گا۔ بھارت کی امریکا کے ساتھ مشترکا مشقیں چین کے ساتھ کیے گئے لائن آف ایکچوئل کنٹرول معاہدے کی خلاف ورزی ہیں اور معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ بھارت اور امریکا کی جنگی  مشقیں اترکھنڈ میں چین کی سرحد کے قریب کی جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش