0
Sunday 4 Dec 2022 11:18

گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کرنی ہے یا برباد، شیخ رشید

گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کرنی ہے یا برباد، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاع اسماعیل حکومت کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا پھر اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی اُن کی بات نہیں سنتا۔
خبر کا کوڈ : 1028410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش